19 ستمبر، 2026، 9:00 AM

فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ

فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ

فرانس کی وزارتِ اقتصادیات کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس میں ایندھن کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبر رساں ادارے اے ایف پی نے فرانس کی وزارتِ اقتصادیات کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس میں ایندھن کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہیں۔

18 ستمبر 2026ء کے اعداد و شمار کے مطابق، فرانس میں ایک لیٹر ڈیزل کی اوسط قیمت 2.39 یورو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ SP95-E10 پٹرول کی قیمت بھی بڑھ کر 2.17 یورو فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی دوران، فرانسیسی حکومت کی اقتصادی اور سیاسی پالیسیوں کے خلاف یلو ویسٹ تحریک کے ابتدائی احتجاجی اجتماعات شروع ہونے کے ساتھ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، ان احتجاجی مظاہروں میں تیزی کا سبب بن سکتا ہے۔

News ID 1941473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha